کراچی: پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشحال خان سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ دنوں ایک تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،تصویرمیں رمشا خان اور خوشحال خان کو مبینہ طور پر نکاح کے بعد ایک ساتھ بیٹھے دکھایا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
اسی پر اداکارہ رمشا خان نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی، سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نجی تصاویر ہماری اجازت کے بغیر لیک کی گئیں، میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہوں اور میں اب بھی یہی کروں گی۔