مذاکرات ناکام ہوئے تو ہمارے پاس پلان بی نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں امریکا کے پاس کوئی متبادل منصوبہ (پلان بی) موجود نہیں ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کیا گیا کہ اگر ایران سے بات چیت ناکام ہو جائے یا آبنائے ہرمز دوبارہ نہ کھولی جائے تو امریکا کی حکمتِ عملی کیا ہوگی۔

اس پر صدر ٹرمپ نے موقف اختیار کیا کہ کسی بیک اپ پلان کی ضرورت نہیں، کیونکہ صورتحال ان کے مطابق پہلے ہی تبدیل ہو چکی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کی فوجی صلاحیت متاثر ہو چکی ہے، میزائل سازی کی استعداد محدود ہو گئی ہے اور امریکی اقدامات کے باعث ایران کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب خطے میں اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں، جن میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے