جنگ بندی کے بعد سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

ریاض: جنگ بندی کے بعد سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے اقدامات پر زور دیا ۔

واضح رہے کہ امریکا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا سرکاری رابطہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے