ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں: مسعود پزشکیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد قابل فخر ایرانی وطن کے دفاع میں رضاکارانہ طور پر جانیں قربان کرنے کے لیےتیار ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا میں خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا۔

واضح رہے کہ ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کردیے۔

ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کر تے ہوئے تنازع کا مستقل خاتمہ، پابندیوں کا خاتمہ اور اسرائيل و امریکی حملوں سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوادیا ہے اور سینئر ایرانی عہدیدار نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے