تہران: ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کا اپنے پائلٹ کیلئے ریسکیو آپریشن ناکامی سے دوچار ہوا اور 2 سی-130 طیارے اور 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے۔
اپنے بیان میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ مبینہ امریکی فوجی ریسکیو آپریشن—جو ایک فریب پر مبنی حکمت عملی کے طور پر ترتیب دیا گیا تھا تاکہ اصفہان کے جنوب میں واقع ایک ویران ایئرپورٹ کے قریب مار گرائے گئے پائلٹ کو بچانے کے بہانے فوری انخلاء کیا جا سکے۔
ایرانی مسلح افواج کی بروقت موجودگی کے باعث مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔جائے وقوعہ پر کی گئی تفصیلی ماہرانہ تحقیقات کے مطابق، امریکی فوج کے 2 سی-130 فوجی طیارے اور 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تباہ کر دیے گئے، جس سے امریکی فوج کی مسلسل ناکامیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب آئی آر جی سی کے مطابق بزدل اور دیوالیہ ہو چکی امریکی فوج، جو اللہ کی مشیت اور ایرانی مسلح افواج کے عزم کے سامنے کھڑی ہے، اس مسلط کردہ جنگ میں کسی بھی صورت برتر یا غالب طاقت نہیں سمجھی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ اس فخر انگیز اور کامیاب کارروائی کے بعد شکست خوردہ امریکی صدر نفسیاتی جنگ کے ذریعے میدانِ شکست سے فرار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور اپنی کھوکھلی بیانات بازی اور جواز تراشی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ زمینی حقائق واضح طور پر ایران کی طاقتور مسلح افواج کی برتری کو ثابت کر رہے ہیں۔