اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکا ایران ثالثی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کہا کہ مبینہ سرکاری ذرائع سے منسوب جھوٹے الزامات مسترد کرتے ہیں۔
خطےمیں جاری تنازع سے متعلق پیشرفت اورپاکستان کی جانب سے امن و مذاکرات کے فروغ پر وزارتِ خارجہ کےترجمان طاہر اندرابی نےردعمل دیتے ہوئےکہا ہم نے میڈیا،بشمول سوشل میڈیا،میں شائع ہونےوالی متعدد خبروں کا نوٹس لیا ہےجن میں نام نہاد سرکاری ذرائع کےحوالے سے خطے میں جاری تنازع اور پاکستان کی امن و مکالمے کے فروغ کی کوششوں کے بارے میں دعوے کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سےکسی بھی سرکاری ذریعےکی طرف نسبت کرنا غلط ہے،یہ باعثِ تشویش ہے کہ جمعہ کے روز وزارتِ خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے،جس میں ایسے امور کا حوالہ دیا گیا جو نہ زیرِ بحث آئے اور نہ ہی ان کی طرف اشارہ کیا گیا۔
علاقائی حساسیت کے اس نازک وقت میں سفارت کاری تقاضا کرتی ہےکہ احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے،لہٰذا ہم تمام میڈیا پلیٹ فارمز سےگزارش کرتے ہیں کہ وہ مکمل تحقیق سے کام لیں،قیاس آرائیوں سے گریز کریں،اوردرست اور بروقت معلومات کے لیےصرف سرکاری بیانات اورجاری کردہ میڈیا ریلیز پر انحصار کریں۔