وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے خطے کی تازہ صورتحال اور فوجی کشیدگی کے اثرات پر گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہنےکا اعلان کیا اور پاکستان نے سعودی خود مختاری کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے