القدس میں کرفیو، مسجد اقصیٰ بند، نماز عید پر اسرائیلی فورسز کا دھاوا

یروشلم: 1967 کے بعد تاریخ میں پہلی بار مسجد اقصٰی میں نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر فلسطینی عوام نے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا۔

ہزاروں فلسطینی نماز عید کی ادائیگی کیلئے مسجد اقصیٰ کے باہر جمع ہوئے جس پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے عبادت گزاروں کو منتشر کیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق درجنوں فلسطینی نماز کی ادائیگی کی تگ و دو میں زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ 1967 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب اہل فلسطین کو مسجد اقصٰی میں نماز عید کی ادائیگی سے روکا گیا ہے

واضح رہے کہ 19 دن سے مسجد اقصیٰ بند جبکہ القدس شہر میں کرفیو برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے