شمالی اسرائیل میں ہنگامی صورتحال: میزائل حملوں کے بعد 4000 آبادکار بے گھر

حیفا (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی اسرائیل کی سرحدی بستیوں میں مقامی حکام نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر سرحدی علاقوں میں آبادکاروں کو سہولیات اور تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو وہ جلد مکمل انخلا پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی راکٹ حملوں کے نتیجے میں اب تک تقریباً 4000 آبادکار اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں، جن کے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واللا نیوز کے مطابق صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے جبکہ شلومی بستی کی مقامی کونسل کے سربراہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک شہریوں کے تحفظ کے لیے کوئی واضح اور جامع منصوبہ تیار نہیں کیا جاتا، اس وقت تک قصبوں کو غیر معینہ مدت کے لیے خالی کرا لیا جائے۔

اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں کے مقامی حکام نے حکومت کو آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔ شلومی کونسل کے سربراہ نے مزید بتایا کہ اس وقت تقریباً 500 خاندان ایسے ہیں جن کے پاس مناسب پناہ گاہیں موجود نہیں، اور دو ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ جن آبادکاروں کے پاس تحفظ کا کوئی بندوبست نہیں، انہیں فوری طور پر منتقل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے