کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن ملیر میں 17 فروری کو ہلاک دہشت گرد بی ایل اے کا اہم کمانڈر نکلا۔
تفصیلات کے مطابق 17 فروری کے آپریشن میں سی ٹی ڈی نے پہلے سے گرفتار دہشت گردوں سے حاصل معلومات پر مشتبہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا، دوران آپریشن دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، چار انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
حکام سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے تین کی فوری شناخت ہو گئی، چوتھا دہشت گرد نامعلوم رہا، بعدازاں انٹیلی جنس تحقیق کے بعد ہلاک دہشت گرد کی شناخت کر لی گئی۔
