تہران : ایران نے اپنے نئے سپریم لیڈر کا اعلان کردیا، سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہوگئے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان نے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا، مجلس خبرگان نے بھاری اکثریت سے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنا رہبر منتخب کرلیا ہے۔
سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے رہبر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، نئےسپریم لیڈرسید مجتبیٰ خامنہ ای شہید آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں۔
مجلس خبرگان میں آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر شہدا سمیت مناب اسکول کے شہید طلبا،مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مجلس خبرگان عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملک کو قیادت کے خلا سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے، مجلس نے عوام سے نئے رہبر اعلیٰ کی بیعت اور وحدت برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان کے شرکا نے قومی اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے مجلس کے دفاتر پر بمباری کے باوجود رہبراعلیٰ کا انتخاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کے حملوں کے باوجود سپریم لیڈر کے انتخابی عمل میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی،نئے رہبر کے انتخاب کیلئے تمام قانونی اور شرعی تدابیر اختیار کی گئیں۔