گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر بزدلانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی، اس دوران مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاع ہے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے کو آئی ای ڈیز سے محفوظ بنانے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے