پاکستان اور یورپی یونین کا انسدادِ دہشت گردی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق سالانہ مذاکرات آج اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جن میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں نے دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے بہترین تجربات اور طریقہ کار کے تبادلے پر بھی توجہ دی گئی، جبکہ دہشت گردی کے بدلتے ہوئے رجحانات سے نمٹنے کے لیے شراکت داری کے نئے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

مذاکرات میں سائبر اسپیس، توانائی اور آبی وسائل کے دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ استحصال کے علاوہ ریاستوں کی جانب سے ان وسائل کے استعمال سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

پاکستان اور یورپی یونین نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے