ریاض: یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے جاری ہیں، جدہ کے شاہ فہد ائیرپورٹ اور مشرقی صوبے کی ایک تیل تنصیب پر حالیہ حملے کے نتیجے میں 3 غیر ملکی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں ۔
سعودی حکام نے بتایا ہے کہ رات کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک ایئرپورٹ اور تیل کی تنصیب پر الگ الگ حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک پاکستانی سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حالیہ دنوں میں حوثی تحریک نے سعودی عرب کو متعدد حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جن میں خاص طور پر ایئرپورٹس، شہری اور آئل تنصیبات شامل ہیں۔ ان میں ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جو کئی سال کے دوران مملکت پر سب سے زیادہ جان لیوا حملہ تھا۔